مشہور ویب سائٹ او ایل ایکس کے ذریعے عوام کو لوٹنے والا گینگ گرفتار

muhammad ali محمد علی پیر 1 فروری 2016 20:01

مشہور ویب سائٹ او ایل ایکس کے ذریعے عوام کو لوٹنے والا گینگ گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء)مشہور ویب سائٹ او ایل ایکس کے ذریعے عوام کو لوٹنے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اور کراچی پولیس کی جانب سے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے عوام کو لوٹنے والے ایک گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ گینگ عاضم رحمان بٹ، عرفان بشیر اور منیر خان نامی تین افراد پر مشتمل ہے جو کہ گزشتہ ایک سال سے کراچی میں اپنی کاروائیاں کر رہا ہے۔

اس گینگ کی جانب سے مشہور ویب سائٹ او ایل ایکس کا سہارا لے کر مختلف کاروں کی تصاویر لگا کر لوگوں کو کسی شو روم میں بلایا جاتا تھا اور کوئی بھی کار دکھا کر اس پر 10 سے 20 فیصد ایڈوانس لے کر غائب ہو جاتے تھے۔ اس گینگ نے یوں سادہ لوح لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹے جبکہ شو روم حکام کو بھی اس تمام کاروائی کی کان و کان خبر نہیں ہو پاتی تھی۔ ان تمام افراد کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔