افواہیں مسترد،ملک میں اگلے سال عام انتخابات منعقد ہوں گے ،تھائی وزیراعظم کا اعلان

پیر 1 فروری 2016 20:34

افواہیں مسترد،ملک میں اگلے سال عام انتخابات منعقد ہوں گے ،تھائی وزیراعظم ..

بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرائی اْت چن اوچا نے کہا ہے کہ ملک میں اگلے الیکشن سن 2017 میں یقینی طور پر منعقد کروائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چن اوچا کا بیان اْن خدشات کے بعد سامنے آیا ہے جو انتخابات کے ملتوی ہونے کے بارے میں ہیں۔ دوروزقبل ملک کے نئے مجوزہ دستور کا مسودہ جاری کیے جانے کے بعد آئندہ انتخابات کے التوا کے خدشات بڑھ گئے تھے۔ اِس دستور کی منظوری کے لیے جولائی میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ایسا امکان ہے کہ ریفرنڈم میں نیا آئین مسترد ہو سکتا ہے کیونکہ تمام سیاسی جماعتیں اِس کی مخالفت کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :