Live Updates

عمران خان 4 فروری کو کراال چوک میں کشمیر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کا افتتاح کریں گے

پیر 1 فروری 2016 20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان 4 فروری صبح 11:30 بجے کرال چوک میں کشمیر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کا افتتاح کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ یہاں پاکستان تحریک ا نصاف کے چئیرمین عمران خان اور آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے درمیان ایک تفصیلی ملاقات میں کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق ،کشمیر پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر ظفر انور،مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر عمران خان کو کشمیر پی ٹی آئی کے تنظیمی امور،عوامی رابطہ مہم، آزاد کشمیر میں آئندہ آنے والے انتخابات پرمکمل بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن ہر لحاظ سے بڑی اہمیت کے حامل ہیں اس لئے کشمیر پی ٹی آئی کے نوجوانوں اور کارکنوں تک میرا پیغام پہنچائیں کہ وہ اس کی بھرپور تیاری کریں۔

اس موقع پر ملاقات میں مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات میں بین الاقوامی، قومی، اور ملکی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔*

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات