تیسرے ٹی ٹونٹی میں بھارتی باؤلرز کو ”تارے“ دکھانے والے شین واٹسن نے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لئے

پیر 1 فروری 2016 21:03

تیسرے ٹی ٹونٹی میں بھارتی باؤلرز کو ”تارے“ دکھانے والے شین واٹسن نے ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) بھارت نے بھلے ہی آسٹریلیا کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے لیکن آخری میچ میں ایک آسٹریلوی بلے باز نے بھارتی باؤلرز کو اتنا ”دھویا“ کہ ہر باؤلر اپنی لائن اینڈ لینتھ ہی بھول گیا اور انہوں نے ایک ہی ساتھ کئی ریکارڈ بنا ڈالے۔تفصیلات کے مطابق تیسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کرنے والے شین واٹسن پورے 20 اوورز کریز پر رہے اور صرف 71 گیندیں کھیل کر 6 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 124 رنز بنائے اور اس کے ساتھ ہی انٹرنیشنل ٹی 20 میچ میں سنچری بنانے والے دوسرے آسٹریلوی بلے باز بن گئے جبکہ وہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے دوسرے آسٹریلوی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل ایرون فنچ واحد آسٹریلوی بلے باز تھے جنہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنایا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ اعزاز 2013ء میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 156 رنز بنا کر حاصل کیا تھا۔شین واٹسن اس سنچری کے بعد تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں جبکہ اس فہرست کے دیگر کھلاڑیوں میں برینڈن میکالم، فاف ڈوپلیسس، کرس گیل، احمد شہزاد، روہت شرما، تلکراتنے دلشان، مارٹن گپٹل، سریش رائنا اور مہیلا جے وردھنے شامل ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :