پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا

میچ کے دوران پاکستانی ٹیم میں بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے 4 کھلاڑی میدان میں اترے جو ایک ریکارڈ ہے

پیر 1 فروری 2016 21:03

پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں انوکھا ریکارڈ قائم ..

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈشکست کے ساتھ ختم ہو چکا ہے۔ قومی ٹیم کو جہاں ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے شکست ہوئی وہیں ون ڈے سیریز بھی 2-0 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی تاہم پاکستانی ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں ایک انوکھا ریکارڈقائم کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 3 وکٹوں سے ہار گیا تھا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم نے سیریز کے پہلے دو میچوں کی نسبت اس میچ میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم اسے فتح نصیب نہ ہوئی لیکن اس میچ کے دوران پاکستانی ٹیم میں بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے 4 کھلاڑی میدان میں اترے جو ایک ریکارڈ ہے اور اب تک کسی بھی ٹیم کی جانب سے ایک ہی میچ میں بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے 4 باؤلرز میدان میں نہیں اترے۔تیسرے ون ڈے میں جن باؤلرز نے پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی ان میں وہاب ریاض، محمد عرفان، راحت علی اور محمد عامر شامل ہیں اور یہ چاروں باؤلرز بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرتے ہیں۔ ۔