آمریت کی وجہ سے ہماری پارلیمانی تاریخ داغدار ہے جس پر ہمیں افسوس ہے ٗ چیئرمین سینیٹ
پروگرام کے اچھے نتائج برآمد ہونگے ٗنوجوان نسل کو جمہوری عمل میں شامل کرنے کا موقع ملے گا ٗ راجہ ظفر الحق
پیر 1 فروری 2016 21:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے کہا ہے کہ سینیٹ اور قائمہ کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں ٗجمہوری نظام کی کامیابی کے لئے پارلیمنٹ کی عوامی سرپرستی انتہائی ضروری ہے ٗآمریت کی وجہ سے ہماری پارلیمانی تاریخ داغدار ہے جس پر ہمیں افسوس ہے ٗ پاکستان کے آئین کے اصل مفہوم کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے ٗ آئین کے ساتھ کسی نے مذاق کرنے یا صوبائی خودمختاری کو واپس لینے کی کوشش کی تو وفاق پاکستان پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔
پیر کو چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ میں انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین کے اصل مفہوم کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے اور یہ کہ پاکستان کاآئین ایک وفاقی ،پارلیمانی اور جمہوری آئین ہے اور اس آئین کے ساتھ کسی نے مذاق کرنے یا صوبائی خودمختاری کو واپس لینے کی کوشش کی تو وفاق پاکستان پر اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.