لاہور قلندرز کے بلے باز کرس گیل نے کراچی کنگ کیخلاف ہونیوالے میچ کیلئے دستیابی ظاہر کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 1 فروری 2016 22:35

لاہور قلندرز کے بلے باز کرس گیل نے کراچی کنگ کیخلاف ہونیوالے میچ کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) لاہور قلندرز کے بلے باز کرس گیل نے جمعہ کے روز کراچی کنگ کیخلاف ہونے والے میچ کیلئے دستیابی ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر کا آغاز رواں ہفتے جمعرات کے روز سے آغاز ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

لیگ کا آغاز ہونے کے بعد جمعہ کے روز لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والے میچ کا اس وقت سب سے زیادہ بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز ہونے والے میچ کیلئے کرس گیل کا اہم بیان بھی سامنے آیا ہے۔ لاہور قلدرز ٹیم کا حصہ کرس گیل نے جمعہ کو ہونے والے میچ کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔ کرس گیل کا کہنا ہے کہ وہ جمعہ کے روز ہونے والے میچ کیلئے تیار ہیں اور اس حوالے سے کافی پرجوش بھی ہیں۔