Live Updates

تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور کو ان کے بھائی چوہدری رمضان نے عدالت لے جانے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 1 فروری 2016 22:35

تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور کو ان کے بھائی چوہدری رمضان نے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور کو ان کے بھائی چوہدری رمضان نے عدالت لے جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بھائی چوہدری محمد رضوان نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری رمضان کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور نے اپنی سوانحہ عمری میں ان کیخلاف کئی جھوٹ لکھیں گے جس پر انہیں کافی افسوس ہوا ہے۔ اس حوالے سے وہ اپنے وکیل سے مشاورت کر رہے ہیں اور جلد چوہدری سرور کو عدالت لے کر جائیں گے۔ اس حوالے سے چوہدری سرور نے کہا ہے کہ انہیں اپنے بھائی کے رویے پر افسوس ہوا ہے۔ اس کے علاوہ وہ کچھ نہیں کہیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :