عزیربلوچ2008ء سے قبل جرائم میں ملوث نہیں تھا،نبیل گبول
رحمان ڈکیت کے مارے جانے کے بعد2009ء میں اس نے غلط کام شروع کئے، عزیر بلوچ کی دبئی میں موجودگی کی اطلاع پرعام شہری کی حیثیت سے وزارت داخلہ کوآگاہ کیا،سابق وزیر
پیر 1 فروری 2016 22:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) سابق وزیراورسیاسی رہنمانبیل گبول نے کہاہے کہ عزیربلوچ2008ء سے قبل جرائم میں ملوث نہیں تھا،رحمان ڈکیت کے مارے جانے کے بعد2009ء میں اس نے غلط کام شروع کئے ،عزیربلوچ کی دبئی میں موجودگی کی اطلاع پرعام شہری کی حیثیت سے وزارت داخلہ کوآگاہ کیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاکہ 2008ء سے قبل عزیربلوچ جرائم میں ملوث نہیں تھاوہ مجھ سمیت ارکان اسمبلی کے دفاترمیں بیٹھاکرتاتھااورلوگوں کے مسائل حل کراتاتھا،2009ء میں جب رحمان ڈکیت ماراگیاتواس کے کمانڈرزنے عزیربلوچ کواپناسرداربنالیااورپھراس نے جرائم کرناشروع کردیئے ۔
انہوں نے کہاکہ لیاری پیپلزپارٹی کاگڑھ تھاجہاں ہمیشہ جئے بھٹوکانعرہ لگتاتھااوریہاں پرہرشخص کی مجبوری ہوتی تھی کہ وہ پیپلزپارٹی کاساتھ دے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ 18اکتوبرکی ریلی میں بے نظیرکے سیکورٹی انچارج ذوالفقارمرزاتھے اوراس نے رحمان ڈکیت کے لڑکوں کولیکرسیکورٹی پرمامورکیاتھا،نبیل گبول نے کہاکہ رحمان ڈکیت کی ہلاکت سے6ماہ قبل عزیربلوچ اس کے گروپ میں شامل ہوااس وقت میں نے اس سے ملاقات کی تھی اورسرینڈرکرنے کاکہا تھااوروہ سرنیڈرکرنے کوتیارتھالیکن بعدمیں اس نے انکارکیااوروہ پیپلزپارٹی کے خلاف ہوااورلوگوں کودھمکاناشروع کردیا۔
عزیربلوچ نے اپنابیان دیدیاہے کہ اس نے کس کے کہنے پرقتل کئے ،پیپلزپارٹی کے جولوگ اس سے ملتے رہے وہ پھنسیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عزیربلوچ لیاری کوتباہ کرکے مسقط چلاگیاجہاں پروہ کسی اورنام سے ایرانی پاسپورٹ پرویزے کیلئے گیاتومجھے اپنے کسی کے ذریعے اطلاع ملی تومیں نے عام شہری کی حیثیت سے وزارت داخلہ کوآگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقارمرزاعزیربلوچ سے تعلقات ،اسلحہ لاکھوں لاشوں کے اجراء کاکھلے عام اعتراف کرتاہے اوراس نے عزیربلوچ سے سب سے زیادہ فائدے لئے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.