قومی ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کے گھر میں رات گئے ڈکیتی

muhammad ali محمد علی پیر 1 فروری 2016 23:36

قومی ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کے گھر میں رات گئے ڈکیتی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم فروری۔2016ء) قومی ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کے گھر میں رات گئے ڈکیتی کا واقعہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کیساتھ رات گئے افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع عدنان اکمل کے گھر ڈکیتی کا واقعہ ہوا ہے۔ ڈکیتی میں عدنان اکمل کے گھر لاکھوں روپوں کی نقدی ، زیور اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔ ڈکیتی کے وقت عدنان اکمل اور ان کے اہل خانہ گھر میں موجود نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :