ریسلنگ لیجنڈ بریٹ ہارٹ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 2 فروری 2016 01:49

ریسلنگ لیجنڈ بریٹ ہارٹ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم فروری۔2016ء)ریسلنگ لیجنڈ بریٹ ہارٹ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر بریٹ ہارٹ کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس بات کا انکشاف خود بریٹ ہارٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کیے گئے پیغام میں کیا۔ بریٹ ہارٹ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق عالمی چیمپئین رہنے کا اعزاز رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے 2000 میں ریسلنگ کی دنیا کو خیرآباد کہہ دیا تھا۔