لاہور : پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاج ، پی آئی اے کے سو سے زائد ملازمین کو نظر بند کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 11:11

لاہور : پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاج ، پی آئی اے کے سو سے زائد ملازمین ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف آج بھی سراپا احتجاج ہے۔ملک بھر میں پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

تاہم حکومت کی جانب سے گذشتہ روز لازمی سروس ایکٹ لاگو کرنے کے باوجود پی آئی اے ملازمین نے شیڈول کے مطابق ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔ہٹرتال کرنے والے 100 سے زائد ملازمین کو نظر بند بھی کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا ہے احتجاج اپنے شیڈول کے مطابق جاری رکھا جائے گا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر بر وقت قابو پانے کے لیے ائیر پورٹس کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔