بھارتی اداکار انوپم کھیر کو کراچی میں لٹریچر فیسٹویل میں شرکت کیلئے تاحال ویزہ نہ مل سکا

پاکستان نہ آنے کا بہت افسوس ہے، میری خواہش تھی کہ میں پاکستان جاکر خیر سگالی کا پیغام پہنچاوٴں گا،اداکار

منگل 2 فروری 2016 11:40

بھارتی اداکار انوپم کھیر کو کراچی میں لٹریچر فیسٹویل میں شرکت کیلئے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) بھارت کے معروف اداکار انوپم کھیر جو (کل ) جمعرات کو پاکستان کے دورے پر آرہے تھے ،انھیں حکومت پاکستان نے تاحال ویزا جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کا پاکستان کا دورہ بے یقینی کا شکار ہوگیا ،پاکستانی ہائی کمیشن کا کہناہے کہ اداکار کا ویزہ پراسس میں ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انوپم کھیر نے کہا کہ مجھے پاکستان نہ آنے کا بہت افسوس ہے میری خواہش تھی کہ میں پاکستان جاکر اپنے ملک کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچاوٴں گا اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے کردار ادا کروں گا لیکن نہ جانے کیوں حکومت پاکستان نے مجھے ویزا دینے سے انکار کردیا بلکہ اب تک مجھے میرا پاسپورٹ بھی واپس نہیں کیا۔

انوپم کھیر نے کہا کہ اب میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب اگر حکومت پاکستان نے مجھے ویزہ جاری بھی کردیا تو میں پاکستان نہیں آوٴں گا، لیکن اگر موقع ملا تو میں ایسوسی ایشن کے لوگوں سے ضرور ملاقات کروں گا۔

متعلقہ عنوان :