بالی وڈ میں جدائیوں کا موسم جاری، ویرات ، انوشکا کی دوستی بھی خطرے میں پڑ گئی

منگل 2 فروری 2016 11:50

بالی وڈ میں جدائیوں کا موسم جاری، ویرات ، انوشکا کی دوستی بھی خطرے میں ..

نیو دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 2 فروری- 2016ء) بالی ووڈ میں جدائی کاموسم طول پکڑنے لگا،رنبیر کترینہ ،سہیل سیما ، ارباز ملائیکہ اور فرحان ادھونا کے بعد اب کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی دوستی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں لو برڈز نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فولو کرنا چھوڑ دیا ہے ، انوشکا اور کوہلی کے متعلق یوں محسوس ہوتا ہے کہ رب نے بنادی جوڑی ۔

(جاری ہے)

کھیل کا میدان ہو ، فلم کا پریمیر ، یا فیشن شو کا ریمپ ۔ دونوں کا ایک ہی نعرہ رہا ہم ہیں ہیپی ۔ ویرات انوشکا کو لے کر دونوں کے مداح بینڈ بجا لیے بارات کے انتظار میں تھے کہ ایک دم سے خبر گرم ہوگئی کہ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کی فالوئنگ ختم کردی ہے ، اب جن کو دیکھ کر کہا جاتا تھا کہ دل کو دھڑکنے دو ۔ وہ دل ہے اب مشکل میں ۔ رنبیر کترینہ ، سہیل سیما ، ارباز ملائکہ ، فرحان ادھونا اور اب انوشکا ویرات میں علیحدگی کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ 2016ء دل ٹوٹنے کا سال بن رہا ہے ۔