انوپم کھیر اور ششی تھرو کے درمیان لفظوں کی جنگ چھڑ گئی

منگل 2 فروری 2016 11:52

انوپم کھیر اور ششی تھرو کے درمیان لفظوں کی جنگ چھڑ گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) بالی وڈ اداکار انوپم کھیر اور کانگریس پارٹی کے رہنما ششی تھرور کے درمیان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لفظوں کی جنگ چھڑ گئی ، انوپم کھیر نے ششی تھرور کو کانگریس کا چمچہ قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر یہ لڑائی اس وقت شروع ہو ئی جب انوپم کھیر کا یہ بیان سامنے آیا کہ وہ بھارت میں اپنی مذہبی شناخت ظاہر کرنے سے خوفزدہ اور خود کو ہندو کہنے سے ڈرتے ہیں ، تاہم ششی تھرور نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ سنگ دل اور انتہا پسند ہندو نہیں ہیں ۔

جواب میں انوپم کھیر نے ششی تھرور کو کانگریس کا چمچہ قرار دیا تو ششی تھرور نے کہا کہ انوپم کھیر نے گالی دی ہے ، تاہم وہ کسی کی بے عزتی نہیں کرنا چاہتے۔انوپم کھیر کو چند روز پہلے بھارت کے اعلیٰ سرکاری ایوارڈ سے نوازا گیا جسے متنازعہ قرار دیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :