شاہ رخ اور کاجول آج بھی بالی وڈ کی نمبر وَن جوڑی

ٹائمز سیلبرٹیز نے پریانکا چوپڑا کو دوسرے جبکہ دپیکا پڈکون کو تیسرے نمبر پر رکھا ہے

منگل 2 فروری 2016 12:04

شاہ رخ اور کاجول آج بھی بالی وڈ کی نمبر وَن جوڑی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) بالی وڈ کی موسٹ فیورٹ جوڑی شاہ رخ اور کاجول آج بھی شائقین کی پسندیدہ ہے۔ پانچ سال بعد دونوں فلم دل والے میں ایک ساتھ آئے تو خوب پزیرائی ملی۔ ٹائمز سیلبرٹیز نے دونوں کو نمبر وَن جوڑی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اسٹارز کی درجہ بندی کرنے والی سائٹ ٹائمز سیلبرٹیز کے مطابق شاہ رخ اور کاجول آج بھی بالی وڈ کی نمبر وَن جوڑی ہے۔ دونوں نے پانچ سال بعد فلم دل والے میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔سلمان دوسرے جبکہ رنویر سنگھ تیسرے کامیاب اداکار ہیں۔ ٹائمز سیلبرٹیز نے پریانکا چوپڑا کو دوسرے جبکہ دپیکا پڈکون کو تیسرے نمبر پر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :