اداکارہ تبو کا گووندا کیساتھ فلم میں کام کی خواہش کا اظہار
منگل 2 فروری 2016 12:04
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) بالی ووڈ کی اسٹائلش اداکارہ تبو نے اداکار گووندا کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ اداکارہ تبو کا شمار صف اول کی اداکاروں میں ہوتا ہے اور انہوں نے 90 کی دہائی میں فلم نگری پر راج کیا اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں یہی وجہ ہے انڈسٹری کے تمام بڑے اداکاروں کے ساتھ بڑے پردے پر اداکاری کرچکی ہیں جب کہ تبو نے گووندا کے ساتھ بھی فلم ”ساجن چلے سسرال“ میں کام کیا ہے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیاگیا تھا تاہم اب 20 سال بعد انہوں نے ایک بار پھر گووندا کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
تبو کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ گووندا کے ساتھ فلمساز ڈیوڈ دھون کی فلم ”ساجن چلے سسرال“ میں کام کیا ہے جس کا تجربہ بہت خاص تھا جب کہ گووندا بہت ذہین اور باصلاحیت اداکار ہیں جو کسی بھی قسم کا کردار با آسانی ادا کرسکتے ہیں اسی لیے ان کے ساتھ ایک اور فلم میں کام کرنا چاہوں گی تاہم ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون کی جانب سے اپنی کسی بھی نئی فلم میں مجھے اور گووندا کوساتھ کاسٹ کرنے پر خوشی محسوس ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.