الیکٹرانک میڈیا ریپریزنٹیٹو ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پروفیشنل پینل کو تاریخی فتح

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 12:12

الیکٹرانک میڈیا ریپریزنٹیٹو ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پروفیشنل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری۔2016ء)ایمرا کے سالانہ انتخابات برائے 2016-17 میں پروفیشنل گروپ نے کلین سویپ کر لیا اور پانچوں نشستوں پر گروپ کے امیداور بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گے۔ ایمرا سنٹر پنجاب سٹیڈیم میں یہ الیکشن سینئر صحافی نعیم مصطفےٰ کی سربراہی میں قائم الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہوئے جس کے اراکین میں سید شعیب الدین احمد اور مصطفےٰ کمال بھی شامل تھے۔

ایمرا کے 362 اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار عابد خان نے 284 ، اُن کے مد مقابل جاوید غفاری نے 73، سیکرٹری کے امیدوار آصف بٹ نے 282 ، سید نعیم گیلانی نے 58 اور ثمن اقبال خان نے 15 ووٹ حاصل کئے۔ پروفیشنل گروپ کے امید وار نائب صدر ارشد چودھری نے 278 ، ان کے مخالف عامر مغل نے 76 ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

فنانس سیکرٹری پر عبدالرحمٰن نے 275، عدنان شیخ نے 79 ووٹ لئے۔

جوائنٹ سیکرٹری نشست پر کانٹے دار مقابلہ ہو ا اور پروفیشنل گروپ کی ثانیہ چودھری نے 185 اور زمل سلام خان نے 171 ووٹ حاصل کئے۔ الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر اور سرکردہ افرادنے بھی اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ پولنگ کا عمل نے بجے صبح سے سوا چھ بجے شام تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا جبکہ ساڑھے آٹھ بجے شب چیف الیکشن کمشنر نعیم مصطفےٰ نے نتائج کا اعلان کیا اور نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ووٹرز کی دلچسپی کو بھی سراہا