پی آئی اے کے احتجاجی مظاہرین اور پولیس میں‌تصادم ، 5 افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 12:24

پی آئی اے کے احتجاجی مظاہرین اور پولیس میں‌تصادم ، 5 افراد زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : پی آئی اے کے احتجاج مظاہرین اور پولیس میں تصادم ہوگیا۔ تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی بجکاری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال کر رکھی ہے جبکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج اپنے شیڈول کے مطابق جاری ہے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کو پیش قدمی سے روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جس دوران پولیس نے آنسو گیس شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آنسو گیس کے شیل لگنے کے باعث متعدد مظاہرین بے ہوش بھی ہو گئے ہیں جبکہ پولیس کے ساتھ تصادم میں 5 افراد مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اور رینجرز ملازمین کی پیش قدمی روکنے کے لیے مظاہرین کا گھیراؤ کیے ہوئے ہیں۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :