نریندر مودی ”کنگلے“ نکلے
بھارتی وزیراعظم کے پاسصرف4700روپے ،کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں
منگل 2 فروری 2016 12:25
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) ”نریندر مودی کنگلے نکلے“۔بھارتی وزیر اعظم کے پاس محض چار ہزار سات سو روپے نقد ہیں جبکہ نئی دہلی میں ان کا کوئی بینک اکاؤنٹ بھی نہیں ہے۔ وزیر اعظم آفس نے مودی کے اثاثوں کی 30 جنوری، 2016 تک کی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں ، جن کے مطابق ان کے کْل اثاثے اب بڑھ کر ایک کروڑ اکتالیس لاکھ روپے ہو چکے ہیں۔
ان کے اثاثے بڑھنے کی وجہ 13 سال قبل خریدی گئی رہائشی جگہ ہے، جس کی قدر میں اس عرصے کے دوران 25 گنا اضافہ ہوا ہے۔(جاری ہے)
تفصیلات میں بتایا گیا کہ فی الوقت مودی کے پاس 4700 روپے نقد رقم ہے، جبکہ 18 اگست، 2014 میں ان کے پاس اڑتیس ہزار سات سو روپے 38700 روپے تھے۔مجموعی طور پر 31 مارچ، 2015 تک مودی کے پاس منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد 1.26 کروڑ سے بڑھ کر 1.41 کروڑ روپے ہو گئی۔
اثاثوں کی تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ مودی کے پاس کوئی گاڑی نہیں۔مودی نے بینکوں سے کوئی قرضہ نہیں لے رکھا، جبکہ ان کے پاس 45 گرام کی چار سونے کی انگوٹھیوں کی قیمت 1.19 لاکھ روپے ہے۔مودی کے پاس 20 ہزار روپے مالیت کے بانڈز، 5.45 لاکھ روپے کے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس اور دو لاکھ روپے کی لائف انشورنس بھی موجود ہے۔مودی کے پاس کوئی زرعی زمین یا کمرشل جائیداد بھی نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.