20 رکنی قومی ٹینس ، سکواش کی ٹیمیں ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے 4 فروری کو بھارت روانہ ہونگی
منگل 2 فروری 2016 12:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء)20 رکنی قومی ٹینس اور سکوائش کی ٹیمیں ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے 4 فروری کو اسلام آباد سے بھارت روانہ ہوں گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز 6 سے 16 فروری تک بھارت میں کھیلے جائینگے جس میں ٹینس کا ایونٹ سات فروری کو شروع ہوگا۔
(جاری ہے)
جس میں 4 مرد اور 4خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے ان کے ہمراہ دو آفیشلز بھی ہوں گے ‘ مرد کھلاڑیوں میں اعصام الحق ‘ عقیل خان ‘ یاسر خان اور محمد عابد شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں سارہ محبوب ‘ سارہ منصور‘ اوشنہ سہیل اور ایمان قریشی جبکہ آفیشلز میں رشید ملک اور محمد خالد صدیق بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔
ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے 10 رکنی قومی سکوائش ٹیم 4 فروری کو بھارت جائے گی جس میں 4 مرد اور 4 خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے ان کے ہمراہ دو آفیشلز بھی ہمراہ ہوں گے۔ مرد کھلاڑیوں میں ناصر اقبال ‘ فرحان زمان ‘ دانش اطلس اور شیخ ثاقب شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں ماریہ طور‘ مقدس اشرف ‘ ثمر انجم اور سعدیہ گل جبکہ فہیم گل اور سطوت بابر بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.