شریعت کے عین مطابق وضو کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 12:48

شریعت کے عین مطابق وضو کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) :ایک مسلمان کی مذہبی زندگی کے لیے وضو کو نہایت اہمیت حاصل ہے ، وضو کرنے کے لیے متعدد مسالک کے طریقے میں اُنیس بیس کا فرق پایا جاتا ہے لیکن حال ہی میں وضو کے لیے ایک جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے جس کے مطابق وضو کو عین شریعت کے مطابق یقینی بنانے کے لیے ایک مشین متعارف کروائی گئی ہے۔ اس کے ذریعے کوئی بھی مسلمان اپنے وضو کو یقینی طور پر شریعت کے مطابق ادا کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس مشین کی خاصیت ہے کہ اس پر جدید نظام نصب کیا گیا ہے جو کہ لیزرز اور سینسرز پر مشتمل ہے، اس مشین پر ایل ای ڈی کی مدد سے رہنمائی کی جاتی ہے جبکہ اس مشین کے ساتھ ایک ڈرائیر بھی موجود ہے جہاں وضو کے بعد اپنے جسمانی اعضا کو سُکھایا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں وضو کے لیے متعارف کروائی گئی یہ جدید ٹیکنالوجی بیکٹیریا اور انسانی فنگس سے بھی پاک ہو گی جسے استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی مسلمان اپنے وضو کو شریعت کے عین مطابق بنا سکتا ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کو آپ بھی ملاحظہ فرمائیے:

متعلقہ عنوان :