اوٹ پٹانگ حرکتوں کے ساتھ فکرے آرہے ہیں ایک بار پھر

منگل 2 فروری 2016 13:03

اوٹ پٹانگ حرکتوں کے ساتھ فکرے آرہے ہیں ایک بار پھر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء)بالی وڈ کی ہلکی پھلکی چٹ پٹی داستان فْکرے، تین برس پہلے آئی اور فلم بینوں کو بہت پسند آئی، خبر ملی ہے کہ اب اس فلم کا سیکوئل بنایا جا رہا ہے جس میں اسٹار کاسٹ پرانی ہی ہوگی۔

(جاری ہے)

فکرے کی کہانی چار دوستوں کے آس پاس گھومی جو ہر دم اوٹ پٹانگ حرکتیں دھما چوکڑی مچاتے دکھائی دیے۔لیکن جب آیا ڈرامائی موڑ تو پھر فکروں نے انہیں گھیر لیا۔فلم شائقین کے من کو بھائی اور کی اس نے خاطر خواہ کمائی، جبھی تین برس پہلے آئی اس فلم کا سیکوئل بنایا جارہا ہے۔کہا جارہا ہے کہ فکرے پارٹ ٹو میں پھر سے نظر آئیں گے علی افضل، پلکیت سمراٹ اور ریچا چڈھا اداکاری کے جوہر دکھاتے، جبکہ فلم کی شوٹنگ جلد شروع کی جارہی ہے۔