دبئی ‘ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال پرگاڑی ضبط کرنے کا حکم ‘ ایک ہزار درہم جرمانہ بھی ہوگا

منگل 2 فروری 2016 13:06

دبئی ‘ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال پرگاڑی ضبط کرنے کا حکم ‘ ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) دبئی میں دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کو کی گاڑی ضبط کر لی جائیگی۔

(جاری ہے)

دبئی ٹریفک حکام کے مطابق سزا کے طور پر 200 درہم ناکافی ہیں ‘ سخت سزا کے طور پر حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی گاڑی بھی ضبط کی جائے گی اور ایک ہزار درہم جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ٹریفک حکام کے مطابق گزشتہ تین سال سے ٹریفک حادثات میں اضافے کے باعث لوگوں کو سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹریفک حکام کی طرف سے لوگوں میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے لیے تین ہفتوں کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اسکولوں اور سوشل میڈیا پر لوگوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے معلومات دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :