امریکی گلو کارہ بیونسے نولز گانے کی ویڈیو میں ساڑھی زیب تن کرنے پر سخت تنقید کی زد میں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 13:25

امریکی گلو کارہ بیونسے نولز گانے کی ویڈیو میں ساڑھی زیب تن کرنے پر سخت ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء) امریکی گلو کارہ بیونسے نولز ایک نئے گانے کی ویڈیو میں ساڑھی زیب تن کرنے پر سخت تنقید کی زد میں آگئیں۔ ذرائع کے مطابق بیونسے نولز نے برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کے تازہ گانے ” ہائم فار دی ویک اینڈ “ میں ساڑھی زیب تن کئے جانے کی وجہ سے ان دنوں سخت تنقید کی زد میں ہیں۔

(جاری ہے)

بیونسے نے اس راک بینڈ کی ویڈیو میں مختصر طور پر اجاگر ہوئی ہیں اور انہوں نے ہولی کے تہوار کو دکھائے جانے کی مناسبت سے اس میں ساڑھی پہنی ہوئی ہے ۔

اس گانے کو ممبئی میں فلمایا گیا ہے اور نولز اس میں ایک بڑی سکرین پر دکھائی گئی ہیں۔ بیونسے کے پرستاروں اور ناقدین کاکہنا ہے کہ بیونسے جس معاشرے سے تعلق رکھتی ہیں اس کی عکاس ساڑھی اور بھارتی طرز کے زیورات نہیں ہیں۔ ٹویٹر پر گانے کو بہترین قرار دیا گیا لیکن نولز کے لباس پر سخت تنقید کی جا رہی ہے ۔ اس گانے میں سونم کپور کی بھی ایک جھلک دکھائی گئی ہے جو چند سیکنڈ کی ہے ۔