نرگس فخری نے خود کو فٹ رکھنے کیلئے سخت ورزش شروع کر دی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 13:27

نرگس فخری نے خود کو فٹ رکھنے کیلئے سخت ورزش شروع کر دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری اپنے آپ کو فٹ اور سمارٹ رکھنے کیلئے سخت ورزش کرنے لگیں۔ ذرائع کے مطابق وہ روزانہ 100سٹ اپ کے ساتھ 25 پش اپس (اٹھک بیٹھک) کرنے کا عزم کرچکی ہیں اور اس کے ساتھ مارشل آرٹ تائی چی کو بھی انہوں نے اپنے روز کے معمول میں شامل کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

نرگس نے کہا ہے کہ خود کو فٹ رکھنا صرف ورزش کرنا ہی نہیں ہوتا بلکہ آپ کا رویہ بھی مثبت ہونا چاہئے اور اسی طرح آپ کو ورزش کی قسم کا انتخاب بھی درست کرنا چاہئے تاکہ آپ دل کی خوشی سے اس کو کرسکیں۔

نرگس کے مطابق فٹنس جسم و روح دونوں کی درستگی کانام ہے صرف جسم کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورزش کے دوران درست کپڑے اور جوتے پہننے سے بے حد آسانی ہوتی ہے اور خود کو اچھا لگتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :