اپنے بچوں کا بیسٹ فرینڈ ہوں،شاہ رخ خان

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 13:31

اپنے بچوں کا بیسٹ فرینڈ ہوں،شاہ رخ خان

لاس ویگاس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بہترین دوست ہیں۔ شاہ رخ خان جو ان دنوں اپنی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں امریکی شہرلاس ویگاس میں ہیں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے بیسٹ فرینڈ ہیں اور انہیں خود بھی اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ آریان ، سہانا اور ابرام کے ساتھ ساتھ بہت سا وقت گزارتے ہیں اور ان کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھتے ہیں کیونکہ میں ان کا بیسٹ فرینڈ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بچوں کے بولنے سے قبل ہی اس کی دل کی بات سمجھ لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :