اسلام آباد: ایف الیون فور سکول و کالج سے مشکوک بیگ برآمد،بم ڈسپوزل اسکواڈ چیکنگ کے بعد کلیئر قرار دیدیا

منگل 2 فروری 2016 13:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء)اسلام آبادکے علاقے ایف الیون 4میں انٹرنیشنل گرائمر اسکول و کالج سے ایک مشکوک بیگ برآمد کیا گیا،بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مشکوک بیگ اور تعلیمی ادارے کو کلیئر قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسلام آبادکے سیکٹر ایف الیون 4میں واقع انٹر نیشنل گرائمر اسکول و کالج سے مشکوک بیگ برآمد ہواجس کے بعد اسکول انتظامیہ نے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر اطلاع دی،اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے فور ی طور پر موقع پر پہنچ کر اسکول کو خالی کروا لیا۔

مشکوک بیگ کی خبر ملنے پر بچوں کے والدین پریشانی کے عالم میں سکول پہنچ گئے اور اپنے بچوں کے لے کر گھر چلے گئے۔دوسری طور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے مشکوک بیگ کو چیکنگ کے بعد کلئیر قرار دے دیا۔بم دسپوزل اسکواڈ کے مطابق مشکوک بیگ میں سے کسی قسم کا بارودی مواد نہیں ملاہے۔