چیئرمین سینیٹ سے آسٹر یلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 2 فروری 2016 14:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی سے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر مس مار گریٹ آدم سنز نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ میاں رضابانی نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ اور ہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :