بھارت میں سستی ہائبرڈ اور الیکٹرک کاروں کی تیاری شروع

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 14:50

بھارت میں سستی ہائبرڈ اور الیکٹرک کاروں کی تیاری شروع

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء ) بھارت کی حکومت کی طرف سے ماحول دوست کاروں کو فروغ دینے کے لیے کار ساز اداروں کو معاشی ترغیب دینے کے فیصلے کے بعد کار ساز اداروں نے بھارت کے لیے سستی ہائبرڈ اور الیکٹرک کاروں کی تیاری شروع کردی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے ماحول دوست کاروں کو فروغ دینے کیلئے ترغیبات کا اعلان کیاہے فضائی آلودگی کے حوالے سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔

بھارت کے سب سے بڑے کار شو کا آغاز آج (بدہ کو) ہو رہا ہے۔ اس موقع پر ٹویوٹا موٹر جیسے غیر ملکی ادارے بھارت کے ٹاٹا موٹرز اور مہیندرا اینڈ مہیندرا جیسے مقامی کارساز اداروں کے ساتھ مل کر ایسی ماحول دوست کاریں نمائش کے لیے پیش کریں گے، جو قیمت کے حوالے سے بھی عام بھارتیوں کی دسترس میں ہوں۔

(جاری ہے)

بھارت میں اس وقت ہائبرڈ یا الیکٹرک کاروں کی فروخت کی شرح انتہائی کم ہے۔

بھارتی حکومت کے مطابق اب ایسی ہر کار کی فروخت پر کار ساز اداروں کو 2000 ڈالرز کے مساوی مدد فراہم کی جائے گی۔ موٹر گاڑیوں کی صنعت پر نظر رکھنے والے بھارتی ادارے آئی ایچ ایس آٹو موٹیو کے مطابق امید کی جا رہی ہے کہ اس فیصلے کے باعث 2020ء میں بھارت میں متوقع طور پر فروخت ہونے والی 50 لاکھ گاڑیوں کا ایک تہائی ماحول دوست کاروں پر مبنی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :