بغداد ، انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد ، 2 ہزار افراد کی شرکت

منگل 2 فروری 2016 15:12

بغداد ، انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد ، 2 ہزار افراد کی شرکت

بغداد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 2 فروری- 2016ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں انٹرنیشنل میراتھن ریس کا انعقادکیا گیا جس میں 2 ہزار سے زائد ایتھلیٹ نے شرکت کی ۔ کھیلوں کا انعقاد صحت مند معا شرے کی عکا سی کر تا ہے اور اسی لیے دنیا بھر کے ممالک میں ہر سال مختلف میراتھن ریسوں کا انعقاد کیا جاتاہے ۔

(جاری ہے)

اسی خیال کو مد نظر رکھتے ہوئے عرا قی دار الحکومت بغدادمیں بھی میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں 2 ہزار افراد نے مل کر دوڑ لگائی۔12برس بعد منعقد کی جانے والی اس انٹرنیشنل میراتھن میں مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مردو خواتین ایتھلیٹس نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ اس 12کلو میٹر ریس کا مقصد عراق کے جنگ زدہ ماحول میں خوشگوار تبدیلی لانا تھا ۔