بھارتی اداکار انوپم کھیر کا دعوی درست نہیں ،ویزہ کی درخواست نہیں دی گئی ،پاکستانی ہائی کمیشن

منگل 2 فروری 2016 15:21

بھارتی اداکار انوپم کھیر کا دعوی درست نہیں ،ویزہ کی درخواست نہیں دی ..

نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی اداکارہ انوپم کھیرکی جانب سے ویزا جاری نہ کئے جانے کا دعوی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار کی جانب سے دورہ پاکستان کے حوالے سے ویزا کی درخواست نہیں دی گئی تھی،بھارتی میڈیا کے مطابق انوپم کھیرنے اپنے ایک انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ انہوں نے پانچ فروری کو کراچی میں ہونے والے لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کرنا تھی اس فیسٹیول میں شرکت کیلئے 18 لوگوں نے ویزہ کی درخواستیں دی تھیں جن میں سے 17 لوگوں کو ویزے جاری کئے گئے تھے تاہم انہیں ویزہ جاری نہیں کیا گیا جب اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا گیا تو ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکار انوپم کھیر کی جانب سے ہائی کمیشن کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ان کا ویزہ جاری نہ کرنے کے حوالے سے دعوی درست نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی اداکاروں پر حملوں کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں اس کی بدولت 29 جنوری کو ممبی میں پاکستانی گلو کارہ غلام علی کا کنسرٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :