پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری

پی آئی اے کی تمام پروازیں وقت پر روانہ ہو رہی ہیں، ترجمان سول ایوی ایشن

منگل 2 فروری 2016 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ملازمین اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ادارے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج کے باوجود فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ منگل کو ترجمان سول ایوی ایشن آفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، پی آئی اے کی تمام پروازیں وقت پر روانہ ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سخت پیغام دیا ہے، ملازمین ڈیوٹی پر پہنچ رہے ہیں، پی آئی اے میں تالہ بندی کی کوششیں ناکام ہوئی ہیں، تمام دفاتر کھول دیئے گئے ہیں، بیرون ملک بھی پی آئی اے کے دفاتر میں معمول کے مطابق کام جاری ہے،ملازمین اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ پروازوں کا شیڈول متاثر نہ ہو، ملازمین کو احتجاج ہو گیا ہے کہ مسافروں کو پریشان کرنے کے بجائے سہولت دینی چاہیے، حکومت پی آئی اے کے مسئلے کو احسن طریقے سے حل کر رہی ہے، تمام پروازیں وقت پر روانہ ہو رہی ہیں، توقع ہے کہ آگے بھی تمام پروازیں بروقت روانہ ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :