جمہوری حکومت کا نہتے عوام پر گولی و لاٹھی کا استعمال شرمناک ہے، اسد عمر

منگل 2 فروری 2016 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر نے کراچی میں پی آئی اے ملازمین کی احتجاجی ریلی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری حکومت کا نہتے عوام پر گولی و لاٹھی کا استعمال شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں کراچی میں فائرنگ کے واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ لگتا ہے کہ خریدنے والے بھی وہی ہیں اور بیچنے والے بھی وہی ہیں، حکومت ہتھکنڈے سمجھ سے بالاتر ہیں، فائرنگ کے واقعے سے حکومت کی بدنیتی کی جھلک نظر آتی ہے، جمہوری حکومت کا نہتے عوام پر گولی اور لاٹھی کا استعمال شرمناک ہے۔

متعلقہ عنوان :