Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے 6 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 16:18

اسلام آباد : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے 6 فروری کو ملک گیر احتجاج ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے 6 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا جس میں میں خود بھی شرکت کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2 دن میں احتجاج کے حوالے سے اہم فیصلہ کروں گا۔ پی آئی اے ملازمین کے احتجاج اور احتجاج میں ہونے والی ہلاکت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی میں آج ماڈل ٹاؤن کی تاریخ کو دہرایا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات