سپریم کورٹ نے چیئرمین صاحبزادہ محبوب الحسن کی نااہلی کا معاملہ نمٹا دیا
منگل 2 فروری 2016 16:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے یونین کونسل 32 فتح پور میں ووٹر کی جانب سے موجودہ منتخب چیئرمین صاحبزادہ محبوب الحسن کی نااہلی کا معاملہ نمٹا دیا ہے جبکہ قائم مقام چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جس عدالتی فیصلے میں بھی مجھ سے کوئی غلطی سرزد ہو جائے اس پر نظرثانی ضروری سمجھتا ہوں ۔ مارکیٹ کمیٹی چیئرمین کے حوالے سے پہلے بھی ایک فیصلہ دیا تھا اس میں ایک غلطی کی نشاہدہی ہوئی ہے لہذا اس پر بھی نظرثانی کروں گا انہوں نے یہ ریمارکس منگل کے روز دیئے ہیں قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی ۔
صاحبزادہ محبوب الحسن بنام ریٹئرننگ مقدمے کی سماعت کی اس دوران ان کے وکیل سے عدالت نے پوچھا کہ انتخابات کا کیا بنا ہے تو بتایا گیا کہ محبوب الحسن الیکشن جیت چکے ہیں اس پر عدالت نے کہا کہ آپ دلائل دیں گے تو وکیل نے کہا کہ جی ہاں وہ عدالت میں دلائل دیں گے ۔(جاری ہے)
چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدوار کے طور پر انہوں نے یونین کونسل 32 میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے تھے فتح پور مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین ہونے کے وجہ سے ان کو الیکشن لڑنے سے روکا تھا ۔
ابراہیم ستی نے کہا کہ انتخابات چیلنج کرنے والا ووٹر ہے امیدوار نہیں ہے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں یہ سرکاری طور پر مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں اس لئے وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہ تھے آپ کی وجہ سے ان کو انتخابات لڑنے کی اجازت دی تھی آپ کا مارکیٹ کمیٹی کے حوالے سے پہلے ہی ایک فیصلہ آ چکا ہے جس کے تحت مارکیٹ کمیٹی کا چیئرمین الیکشن لڑنے کا اہل نہیں ہے کیونکہ وہ بطور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مراعات حاصل کرتے رہے ہیں ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہی انحصار کیا ہے ۔ قائم مقام چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پنشن کے مقدمے میں کہا تھا کہ اگر مجھ سے غلطی ہو جائے تو اس پر نظرثانی کی جائے گی ۔ ایک اور مقدمے میں شک کی وجہ سے اس کا جائزہ لیا تو شک دور ہو گیا ۔ مارکیٹ کمیٹی چیئرمین یا عہدیدار کے حوالے سے ایک فیصلہ جسٹس مقبول باقرکے ساتھ مل کر دیا تھا اس میں بعد میں پتہ چلا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے اس پر نظرثانی کروں گا اس پر ابراہیم ستی نے کہا کہ جب آپ کوئی فیصلہ لکھ دیتے ہیں تو وہ آپ کا نہیں رہتا وہ سپریم کورٹ کا بن جاتا ہے دونوں مقدمات میں فرق ہے ۔ آرٹیکل 25 کی وجہ سے عدالتی فیصلے نے ایک شخص کو گھر بھجوا دیا اب اگر اس پر نظرثانی کرتے ہیں تو پھر ان کا کیا ہو گا تاہم عدالت نے صاحبزادہ محبوب الحسن کو الیکشن لڑنے کی اجازت اور دیگر اہلیت بارے عوامی فیصلہ برقرار رکھا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.