سپریم کورٹ نے 50 سے زائد مقدمات کی مسلسل سماعت بارے لارجر بنچ تشکیل دیدیا
منگل 2 فروری 2016 16:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ 50 سے زائد مقدمات میں فاضل بنچز نے ایک جیسے مقدمات میں مختلف فیصلے دیئے ہیں جس سے عوام الناس کو مشکلات درپیش ہیں ان تمام فیصلوں پر نظرثانی کے لئے 30 روز مسلسل سماعت بارے ایک لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے یہ بنچ قائم مقام چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں کام کرے گا یہ ریمارکس قائم مقام چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سندھ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 115 خیرپور میں نواب وسان علی انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کے دوران دیئے ہیں عدالت نے انتخابی عذر داری کیس کی سماعت افتخار گیلانی کی عدم موجودگی اور دوسرے بنچ میں مصروفیت کی وجہ سے غیر معینہ مدت تک کئے لئے ملتوی کر دی ۔
قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کو مقدمے کی سماعت کی اس دوران ن لیگ کے غوث علی شاہ پیش ہوئے تو ان سے عدالت نے سید غوث علی شاہ سے کہا کہ آپ کے وکیل مسلسل مصروف ہیں اس وجہ سے کیس التواء میں رکھنا پڑ رہا ہے اس پر غوث علی شاہ نے کہا کہ یہ التواء اور تاخیر میری وجہ سے نہیں ہو رہی ہے صرف ایک بار افختار گیلانی موجود نہیں تھے ۔(جاری ہے)
عدالت نے کہا کہ چونکہ افتخار گیلانی دوسرے بنچ میں مصروف ہیں جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہ اکہ 50 سے زائد ایسے فیصلے جن میں تضادات آ رہے ہیں ان کو سننے کے لئے ایک ماہ لارجر بنچ قائم کیا گیا ہے جو ان کی سماعت کرے گا اور میں نے اس بنچ میں موجود ہونا ہے اس لئے نہیں پتہ کہ اب یہ مقدمہ کب سماعت کے لئے مقرر کیا جائے گا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.