حکومت ضد چھوڑ کر پی آئی اے ملازمین کے مطالبے تسلیم کر ے ، آصف زرداری

منگل 2 فروری 2016 16:46

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین پرتشدد اور فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت ضد چھوڑ کر ملازمین کے مطالبے تسلیم کر کے واقعہ کی تحقیقات کروائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین پر احتجاج کے دوران ہونے والے تشدد اور فائرنگ سے جاں بحق ہونے والو ں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ ضد چھوڑ کر ملازمین کے مطالبات کو تسلیم کرے ۔

آصف علی زرداری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین پر ہونے والے تشدد اور فائرنگ کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں ۔ آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے پارلیمنٹیرینز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اچھے انداز میں پیش کریں ۔

متعلقہ عنوان :