دوران احتجاج فائرنگ کا معاملہ ، تجویز سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی کی جانب سے دی گئی ۔ معروف صحافی ارشد شریف کا دعویٰ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 16:54

دوران احتجاج فائرنگ کا معاملہ ، تجویز سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : پاکستان کے معروف صحافی ارشد شریف نے پی آئی اے ملازمین کی پر کی گئی فائرنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ملازمین پر فائرنگ سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی کی تجویز تھی جس میں انہوں نے واضح کہا تھا کہ احتجاج روکنے کے لیے فائرنگ کا آپشن استعمال ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے ملازمین کو گولیاں لگنے کے بعد جائے وقوعہ کو دھو دیا گیا ۔ارشد شریف نے انکشاف کیا کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے وقت بھی یہی عرفان الٰہی ڈی سی اور راولپنڈی تھے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو گولی لگنے کے بعد بھی جائے وقوعہ کو دھو دیا گیا تھا جس کے بعد تمام ثبوت ہوا ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :