ممبئی کا سبزی فروش سڑک پر دکھائی دینے والا ہر گڑھا اپنے ہاتھوں سے بھرتا ہے، لیکن ایسا کیوں؟؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 17:05

ممبئی کا سبزی فروش سڑک پر دکھائی دینے والا ہر گڑھا اپنے ہاتھوں سے بھرتا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : ممبئی کا ایک سبزی فروش سڑکوں پر دکھائی دینے والے گڑھوں کو خود اپنے ہاتھوں سے بھرتا ہے ۔ لیکن ایسا کیوں ہے؟ اس کا یہ عمل اس کی ایک دردناک کہانی سے جُڑا ہوا ہے۔مذکورہ سبزی فروش سڑکوں میں موجود گڑھوں کو بھرنے کے لیے کسی بھی تعمیری سائٹ سے سامان اکٹھا کرتا ہے اور اُسے اپنے ہاتھوں سے اُس گڑھے میں بھر دیتا ہے۔

سبزی فروش نے بتایا کہ گذشتہ بر س جولائی میں میرا سولہ سالہ بیٹا پرکاش اپنے کزن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار گھر واپس آ رہا تھاکہ راستے میں بارش کے پانی سے بھرے ایک گڑھے میں اس کی موٹر سائیکل گر گئی ۔ شدید چوٹوں کے باعث اس کی موت واقعہ ہو گئی ۔ سبزی فروش بلہور نے اپنے بیٹے کو کھونے کے بعد سڑک پر نظر آنے والے ہر گڑھے کو بھرنے کی ٹھانی بلہور کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو یہ قطعی طور پر پسند نہ آتا کہ اسی کی طرح دوسرے لوگ بھی مارے جائیں لہٰذا جہاں شہر کی انتظامیہ فیل ہو گئی وہ کام میں خود کروں گا۔

(جاری ہے)

بلہور کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ جس طرح مجھے تکلیف ہوئی دوسرے لوگ بھی اسی تکلیف سے گزریں۔بلہور کا سولہ سالہ بیٹا اس کے اہل خانہ کے مستقبل کے لیے ایک اُمید کا دیا تھا جو کہ جلنے سے قبل ہی بجھ گیا ۔ بلہور کا کہنا ہے کہ میں یہ کام کرتا رہوں گا ۔ میرے بیٹے کے مرنے کے بعد میرے گھر کا ماحول یکسر تبدیل ہو گیا ، میرے گھر میں اس کی بات تک کرنے سے گریز کیا جاتا ہے لیکن میں اس کام کو جاری رکھوں گا تا کہ حکومتی نا اہلی کے باعث کسی اور کی جان نہ جائے۔

متعلقہ عنوان :