بلوچستان کا مستقبل روشن ہے: آرمی چیف راحیل شریف

muhammad ali محمد علی منگل 2 فروری 2016 19:13

بلوچستان کا مستقبل روشن ہے: آرمی چیف راحیل شریف

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے۔ تفصیلات کے مطابق خوشحال بلوچستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان سے ان کا ایک خاص رشتہ ہے۔ پاک فوج کی قربانیوں کے باعث ملک میں جلد امن قائم ہو گا۔ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دہشت گردوں کو بیرونی مدد حاصل ہے تاہم انشااللہ دہشت گردی کو ہر صورت ختم کر کے رہیں گے۔