پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فنکارو ں کیلئے ماہانہ 30ہزار وپے اعزازیہ

انڈومنٹ فنڈ کا قیام کلچر سنٹرز اور ارٹس کھولنے کے اعلانات تاریخی کارنامے ہیں زرسانگہ نازیہ اقبال ماہ جبین قزلباش وگمہ معشوق سلطانہ شازمہ حلیم نوشابہ

منگل 2 فروری 2016 20:12

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فنکارو ں کیلئے ماہانہ 30ہزار وپے اعزازیہ

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) پشتو زبان کی نامور گلوکاروں و اداکاروں زرسانگہنازیہ اقبال ماہ جبین قزلباشوگمہ معشوق سلطانہ شازمہ حلیم ثمینہ سحر نوشابہ? ستارہ یونس ارم سحر مینا شمس فرخ زمانریما نادیہ اور خالدہ یاسمین نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی طرف سے فنکاروں اور فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کیلئے پچاس کروڑ روپے کا انڈومنٹ کا قیام ہر ڈویڑنل اور ضلعی سطح پر کلچر سنٹرز کھولنے اور پانچ سو فنکاروں ہنرمندوں اور فنون لطیفہ سے وابستہ افراد میں ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ ز دینے کو ایک تاریخی کارنامہ قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کی صوبائی حکومتعمران خان اور بالخصوص سیکرٹری ثقافت وسیاحت اعظم خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ان اقدامات سے فن وثقافت کو نہ صرف فروغ حاصل ہوگا بلکہ معیاری ثقافتی سرگرمیوں بڑھے گی اور فنکاروں اور فن سے وابستہ ہنرمندوں کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہورہاہے کہ فنکاروں کی قربانیوں اور انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ کے طورپر 30 ہزار روپے ماہانہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ملک کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا اور یہ واحد حکومت ہے کہ جنہوں نے فن وثقافت کے شعبے کی سرپرستی کیلئے اگے ائی ہے اس فیصلے سے فنکاروں اور فن سے وابستہ دیگر ہنرمندوں کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں اور انہیں اب احساس ہوگیا ہے کہ فن وثقافت حکومت کی اولین ترجیح ہے موجودہ وقت میں فن وثقافت اور اس سے وابستہ فنکاروں اور ہنرمندوں کی مسائل کے حل کیلئے سیکرٹری اعظم خان نے ہی تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں اس خطے کے عوام بالخصوص فنکار اور ہنرمند انکے ان تاریخی اقدامات کو کبھی نہیں بھولے گی اور سیکرٹری اعظم خان کے یہ تاریخی اقدامات تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائیں گے فنکاروں اور فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کیلئے 30ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ شروع کرنا ایک تاریخ ساز اقدام ہے او ر ملک کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے انہوں نے کہا کہ فنکار اور ہنرمند برادری سیکرٹری اعظم خان کی طرف سے فن وثقافت کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے ان اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے او ر حکومت کو یقین دہانی کراتی ہے کہ فنکار اور ہنرمندصوبے کے ثقافت وروایات کے فروغ کیلئے حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کریگی

متعلقہ عنوان :