الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی 3 ہزار 165 شکایات نمٹا دیں

منگل 2 فروری 2016 20:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ملنے والی شکایات میں سے تین ہزار ایک سو 65 شکایات نمٹا دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے شکایات سننے والی کمیٹی نے روز مرہ کی بنیاد پر بیس سے زائد درخواستیں نمٹائی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ساڑھے تین ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن میں سے تین ہزار دو سو کلاسیفائیڈ تھیں ان شکایات میں سے تین ہزار 165 شکایات باقاعدہ کمیشن کے فیصلوں کے ذریعے نمٹا دی گئی ہیں کمیٹی نے روزانہ کی بنیاد پر بیس سے زائد درخواستیں نمٹائی ہیں