سرحدی خلاف ورزیوں میں پونے چار سو سعودی ہلاک ہو چکے ہیں،ریاض

منگل 2 فروری 2016 20:30

سرحدی خلاف ورزیوں میں پونے چار سو سعودی ہلاک ہو چکے ہیں،ریاض

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) سعودی عرب کی حکومت نے بتایا ہے کہ یمن کے خلاف ملٹری آپریشن شروع کیے جانے کے بعد سے سرحد پر مارٹر اور راکٹ داغے جانے کے واقعات میں 375 سعودی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عسکری اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر احمد عصیری نے بتایا کہ عسکری آپریشن کے بعد سے حوثی شیعہ ملیشیا اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامی فوجیوں کی جانب سے چالیس ہزار مارٹر یا راکٹ سعودی سرزمین کی جانب فائر کیے جا چکے ہیں۔ سعودی عسکری اتحاد کو یمن پر فضائی حملوں میں ہونے والی سویلین ہلاکتوں پر بین الاقوامی تنقید کا بھی سامنا ہے۔ اقوام متحد کے مطابق یمنی تنازعے میں اب تک چھ ہزار کے قریب انسان ہلاک ہو چکے ہیں

متعلقہ عنوان :