بگ تھری کو شدید خطرات لاحق ، آسٹریلیا نے چیئرمین کیلئے جائلز کلارک کی حمایت سے انکار کردیا
بھارتی بورڈ کے صدر ششانک منوہر پہلے ہی نئے چیئرمین کیلئے’غیرجانبدار‘ کی شرط عائد کرچکے ہیں،منوہر خود بگ تھری اور اس کے نتیجے میں سامنے آنیوالے ریونیو کی بندر بانٹ منصوبے کیخلاف ہیں نئے چیئرمین ڈیوڈ پیویر اور چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ نے انھیں اس عہدے کیلیے ووٹ دینے سے صاف انکار کردیا ہے
منگل 2 فروری 2016 20:55
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) نٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی)میں بگ تھری کو شدید خطرات لاحق ہو گے، آسٹریلیا نے چیئرمین کی پوسٹ کیلئے انگلینڈ کے جائلز کلارک کی حمایت کرنے سے صاف انکار کردیا، بھارتی بورڈ کے صدر ششانک منوہر پہلے ہی نئے چیئرمین کیلئے’غیرجانبدار‘ کی شرط عائد کرچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر سری نواسن نے اپنے لالچی پن کی وجہ سے بگ تھری کے نام پر انٹرنیشنل کرکٹ کو بری طرح تباہ کیا، اب جبکہ وہ خود رسوا کن انداز میں کھیل سے بیدخل ہوچکے ، بگ تھری میں بھی دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی ہیں۔
سری نواسن کی جگہ آئی سی سی کے چیئرمین کا عہدہ بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے سنبھالا، اس کی معیاد جون میں ختم ہوجائیگی۔(جاری ہے)
منوہر خود بگ تھری اور اس کے نتیجے میں سامنے آنیوالے ریونیو کی بندر بانٹ منصوبے کیخلاف ہیں، وہ اس بارے میں اپنا موقف پیش بھی کرچکے،ان کا کہنا تھا کہ آپ کسی بھی طرح غریب کو غریب تر اور امیر کو امیر تر نہیں بناسکتے۔
انھوں نے بھارتی کرکٹ کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے مفادات کے ٹکراؤ کے خاتمے کی پالیسی اختیار کی، اسی بنیاد پر آئی سی سی سے بھی سفارش کی ہے کہ اگلا چیئرمین مکمل طور پر غیر جانبدار ہونا چاہیے، بگ تھری کے قیام پر طے پانے والے منصوبے کے تحت انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور موجودہ نمائشی صدر جائلز کلارک کو چیئرمین بننا ہے، مگر ششانک کی سفارش کے مطابق انھیں ووٹنگ میں حصہ لینے سے قبل انگلش بورڈ سے قطع تعلق کرنا ہوگا، انھیں اپنے سب سے بڑے حلیف آسٹریلیا کی مخالفت کا بھی سامنا ہے۔جس کے نئے چیئرمین ڈیوڈ پیویر اور چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ نے انھیں اس عہدے کیلیے ووٹ دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.