مسلم لیگ (ن) کا اسلام آباد کے 2 ڈپٹی میئرز شہری علاقوں سے کامیاب چیئرمینوں میں سے نامزد کرنے کا فیصلہ

مرکزی اور مقامی قیادت کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل، جلد اہم فیصلے متوقع

منگل 2 فروری 2016 21:19

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) مسلم لیگ ن کی قیادت نے اسلام آباد کے دو ڈپٹی میئرز دیہی علاقوں سے منتخب ہونے والے چیئرمینوں کے بجائے شہری علاقوں سے کامیاب ہونے والے چیئرمینوں میں سے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد شہری علاقوں میں پی ٹی آئی کے اثرو رسوخ کو کم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو ذمہ دار ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت شہری علاقوں میں تحریک انصاف کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لئے وفاقی دارالحکومت کے پہلے ڈپٹی میئرز کے لئے اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے منتخب ہونے والے چیئرمینوں کی بجائے شہری علاقوں سے کامیاب ہونے والے چیئرمینوں کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے مرکزی قیادت نے مقامی قیادت سے بھی مشورہ کر لیا ہے ۔

اس حوالے سے جلد اہم فیصلے متوقع ہیں واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پہلے ہی معروف بزنس مین شیخ عنصر کو اسلام آباد کے میئر کے لئے نامزد کر چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :