ریحام خان نے پی آئے اے کے تنازعہ پر وفاقی حکومت کی حمایت کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 2 فروری 2016 22:31

ریحام خان نے پی آئے اے کے تنازعہ پر وفاقی حکومت کی حمایت کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) ریحام خان نے پی آئے اے کے تنازعہ پر وفاقی حکومت کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے حوالے سے پیدا ہونے والا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے فلائٹ آپریشن بند کر دیے جانے، پی آئی اے ملازمین کے احتجاج میں فائرنگ کے باعث مظاہرین کی اموات اور وفاقی حکومت کے سخت موقف کے باعث معاملہ مسلسل بگڑتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عوام کی جانب سے بھی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم معروف صحافی، اینکر اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اس تمام معاملے میں وفاقی حکومت کی حمایت کردی ہے۔ ریحام خان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والی عوام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہی عوام حکومت سے مطالبہ کرتی تھی کہ پی آئی اے کی حالت زار بہتر کی جائے اور اب جب حکومت کچھ کرنا چاہ رہی ہے تو یہی عوام اب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :