اسلام آباد کو حقیقی معنوں میں مثالی شہر بنانے کی کوششیں اور منصوبے جاری ہیں، شہر کی ترقی کے لئے مناسب فنڈز مختص کر دیئے ہیں ، منتخب نمائندے وفاقی دارالحکومت کی ترقی کے لئے ساتھ دیں ، عوام نے ہم پر اعتماد کیا انکی توقعات پر پورا اترنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، موٹر ویز، توانائی ، منصوبوں اور اقتصادی راہداری پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے ،توانائی کی کمی سے نمٹنے کے لئے سستی بجلی پیدا کر رہے ہیں،وزیراعظم نواز شریف کا اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں سے خطاب

منگل 2 فروری 2016 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 2فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ اسلام آباد کو حقیقی معنوں میں مثالی شہر بنانے کی کوششیں اور منصوبے جاری ہیں ۔ شہر کی ترقی کے لئے مناسب فنڈز مختص کر دیئے ہیں ۔ منتخب نمائندے وفاقی دارالحکومت کی ترقی کے لئے ساتھ دیں ۔ وہ منگل کو اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو حقیقی معنوں میں مثالی شہر بنانے کی کوششیں اور منصوبے جاری ہیں ۔ شہر کی ترقی کے لئے فنڈز مختص کر دیئے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ منتخب نمائندے وفاقی دارالحکومت کی ترقی کے لئے ساتھ دیں ۔پینے کا صاف پانی ،صحت عامہ کی سہولتیں ، معیارتعلیم میں بہتری میں بڑے ہدف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں نکاسی آب اور صفائی بھی اہداف میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں پر موثر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اعتماد کیا انکی توقعات پر پورا اترنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ موٹر ویز، توانائی ، منصوبوں اور اقتصادی راہداری پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کی کمی سے نمٹنے کے لئے سستی بجلی پیدا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی ترقی کے لئے منتخب نمائندوں کو حمایت کی یقین دہانی کروائی۔بلدیاتی نمائندوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر قیادت اسلام آباد میں مثبت تبدیلیاں سامنے آئی ہیں ۔