Live Updates

کراچی میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے اور پتہ لگانا چاہیئے کہ ایسے کونسے عناصر ہیں جو حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ، پی آئی اے روزانہ 10سے 12ارب روپے کا خسارہ کر رہی ہے ، پی آئی اے کے تمام اثاثے بیچ دیئے جائیں پھر بھی یہ ادارہ 80ارب روپے کا مقروض ہوگا، پی ٹی آئی کی پالیسی سمجھ سے باہر ہے کبھی وہ نجکاری کی باتیں کرتے ہیں تو کبھی اس کے خلاف ہو جاتے ہیں،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

بدھ 3 فروری 2016 00:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 2فروری۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آج کراچی میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیئے اور پتہ لگانا چاہیئے کہ ایسے کونسے عناصر ہیں جو حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ۔ پی آئی اے روزانہ 10سے 12ارب روپے کا خسارہ کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی پالیسی سمجھ سے باہر ہے کبھی وہ نجکاری کی باتیں کرتے ہیں تو کبھی اس کے خلاف ہو جاتے ہیں۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری ، اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق پارلیمنٹ کی سطح پر کمیٹی ہونی چاہیئں۔ آج کراچی میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیئے اور پتہ لگانا چاہیئے کہ ایسے کون سے عناصر ہیں جو حالات مزید خراب کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے روزانہ 10سے 12ارب روپے خسارہ کر رہی ہے خدارا بڑے بڑے اداروں کو حکومت کے چنگل سے نکالیں اور انکی نجکاری کریں تا کہ خسارے سے بچا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے تمام اثاثے بیچ دیئے جائیں پھر بھی یہ ادارہ 80ارب روپے کا مقروض ہوگا۔ سمجھ نہیں آتا کہ پی آئی اے کی پالیسی کیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی پالیسی سمجھ سے باہر ہے کبھی وہ نجکاری کی باتیں کرتے ہیں تو کبھی اس کے خلاف ہو جاتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات