پی آئی اے کے چیئرمین ناصر جعفر 3ملازمین کی ہلاکتوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

بدھ 3 فروری 2016 00:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 2فروری۔2016ء) پی آئی اے کے چیئرمین ناصر جعفر سانحہ کراچی میں 3ملازمین کی ہلاکتوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے کے چیئرمین ناصر جعفر احتجاج کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں تین ملازمین کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔ان کاکہنا تھا کہ آج پی آئی اے کے لئے سیاہ ترین دن ہے ، کراچی میں پیش آنے والے واقعہ کا میں خود کو ذمہ دار ٹھہراتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کہا گیا تھا کہ خون کا ایک قطرہ نہیں بہنا چاہیئے مگر کسی نے میری بات نہیں سنی ۔

متعلقہ عنوان :